جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کو کبھی کم نہ سمجھا جائے،گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں، شعیب اختر

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کبھی کم نہ سمجھا جائے، گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور

بھارت کے درمیان میچ سے پہلے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو کبھی کم نہ سمجھا جائے، گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں‘انہوں نے ٹیم میں شرجیل کو شامل کرنے کے بارے میں کہا کہ ان کے خیال میں شرجیل ٹیم میں آجاتے تو اور بھی بہترین ہوتا۔شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ٹیم میں تبدیلی ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلیاں ہونے کے بعد پاکستان مقابلے کے لیے ایک بہترین ٹیم بن گئی ہے۔شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں بھارت میں موجود کرکٹ کے مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے ہنستے ہوئے پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ نے انشاء اللّٰہ پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان جیتے یا ہارے ہم پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…