بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے عمان کو شکست دیدی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط(این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں کم بیک کیا، عمان کی ٹیم 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی،

شکیب الحسن کو عمدہ آل رانڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ گزشتہ ورز العمارات گرانڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ پہلے رانڈ کے گروپ بی میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 153 رنز بنا کر آٹ ہو گئی، محمد نعیم نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگز کھیلی، شکیب الحسن 42 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کپتان محموداللہ 17 رنز بنا سکے، بلال خان اور فیاض بٹ نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں عمان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز ہی بنا سکی، جتندر سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ذیشان مقصود 12 رنز بنا سکے، مستفیض الرحمان نے 4 اور شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…