منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،سکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی،بیرنگٹن کی 70رنز کی جارحانہ اننگز،مردمیدان قرار

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

مسقط(این این آئی) آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پاپوا نیوگنی کی ٹیم 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،

بیرنگٹن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ العمارات گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے رائونڈ کے گروپ بی میچ میں سکاٹش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے، رچی بیرنگٹن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی، میتھیوکراس 45 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جارج مونسی 15 رنز بنا سکے، کابوا نے 4 اور چیڈ سوپر نے 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نورمان وانوا کے سوا کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، وانوا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش ڈیوی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…