کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے، چیئرمین پی سی بی

5  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے، اس وقت ہماری کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی فنڈنگ پر چل رہی ہے، ہمارے مقامی سرمایہ کاروں کی حصہ داری کم ہے۔

منگل کوپی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور وہاں کا روایتی گھنٹہ بجا کر دن کی ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہاں آنا انوکھا تجربہ ہے، میرے کراچی آنے کا مقصد ہے کہ کرکٹ اکانومی میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔انہوں نے کہاکہ ملکی کرکٹ آئی سی سی پر انحصار کرتی ہے، میں چاہتا ہوں آپ کرکٹ کی اکانومی بڑھانے میں حصہ لیں، ہمارے پڑوسی ملک میں سرمایہ کاری سے کرکٹ بہت آگے نکل گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے دو چیزیں سیکھی ہیں، ایک یہ کہ اگر آپ کی ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی، دوسری یہ کہ اگر کرکٹ اکانومی اچھی ہو تو بھی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اسکول کرکٹ کو فعال کررہے ہیں آپ سرمایہ کاری کریں۔رمیز راجہ نے کہاکہ میں ملکی تاریخ میں چوتھا کرکٹر ہوں جو چیئرمین پی سی بی بنا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…