بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے اچھی اور نپی تلی بولنگ کرنی ہوگی، شاہین شاہ

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے ہمیں اچھی اور نپی تلی بولنگ کرنی ہوگی،

کوشش ہوگی میزبان کو مکمل آئوٹ کرکے سیریز برابر کریں۔کنگسٹن میں کھیلے جارہے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔چوتھے دن کے کھیل کے بعد بات کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آئوٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالا ہے، کل میچ کا آخری مگر اہم دن ہے، ہم سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح بولنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ بولنگ کی،دوسرے اینڈ سے عمدہ بولنگ نے حریف ٹیم پر دبائو ڈالے رکھا۔شاہین شاہ نے بتایاکہ کسی بھی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی بہترین بولنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…