بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کشمیری ٹیلنٹ سامنے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا،فاسٹ بولر عمران خان

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم کوٹلی لائنز کے فاسٹ بولر عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری ٹیلنٹ سامنے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا،

جب کھیلنا ہے تو مقابلہ تو کرنا پڑتا ہے چاہے وہ سینئر ہو یا جونئیر، ٹیم کے لیے پرفارم کریں گے تو کھیلیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں اچھی بولنگ ہوئی، اب یہاں کشمیر پریمیئر لیگ میں بھی اچھی بولنگ کی کوشش کر رہا ہوں، میں نے یارکرز پر بہت محنت کی ہے اور سلو ڈلیوریز پر کام کیا ہے کیونکہ آج کی کرکٹ میں ورائٹی کا ہونا بہت ضروری ہے، اسی محنت کی وجہ سے میں اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب ہو رہا ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ لیگ کرکٹ سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، شاہنواز دھانی اچھا بولر ہے، فاسٹ بولرز کے علاوہ اسپنرز اور نوجوان بیٹسمین بھی سامنے آ رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔عمرا ن خان سینئر نے کہا کہ کے پی ایل کشمیر کے نوجوانوں کے لیے زبردست موقع ہے، سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر کے انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا، کشمیری ٹیلنٹ سامنے آتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرکٹ کا ماحول بہت اچھا ہے، خوبصورت گراؤنڈ اور موسم بہت شاندار ہے جسے بہت انجوائے کر رہا ہوں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…