بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو 52رنز سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

datetime 11  جولائی  2021 |

لارڈز(این این آئی)انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو 52رنز سے شکست دیکر سیریز فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری انگلش ٹیم کو 46 ویں اوور میں 247 رنز پر پویلین بھیج دیا،

پاکستانی ٹیم 39ویں اوورز میں 195رنز پر ڈھیر ہوگئی،ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹسمین کمزور انگلینڈ کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل نہ پیش کرسکے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری انگلش ٹیم کو 46 ویں اوور میں 247 رنز پر پویلین بھیج دیا۔جواب میں پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز امام الحق ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم بھی 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بابر اعظم چوتھے اوور میں 19 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔آٹھویں اوور میں ٹیم کے 36 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی ساتھ چھوڑ گئے انہوں نے 5 رنز بنائے۔ فخر زمان نے بہت ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 45 گیندیں کھیل کر بھی صرف 10 رنز بنائے اور 13 ویں اوور میں اورٹرن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔کھلاڑی ایک کے بعد پویلین لوٹتے رہے۔ شعیب مقصود نے 19 اور شاداب خان نے 21 رنز بنائے۔ 24 اوور کے اختتام تک پاکستان کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور ٹیم کا اسکور 115 رہا۔27 ویں اوور میں فہیم اشرف اور 30ویں اوور میں حسن علی آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف

شدید دباؤ میں کھیلے انہوں نے 9 گیندیں کھیلیں اور صرف ایک رن بنایا جبکہ حسن علی نے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 17 گیندوں پر 31 رنز بنائے، تین چھکے اور دو چوکے بھی لگائے۔ وہ فہیم اشرف کے بعد آئے اور انہوں نے ٹیم کا اسکور 118 سے 152 تک پہنچا

دیا۔پاکستان کی نویں اور سب سے اہم وکٹ 39 ویں اوور میں 192 رنز پر گری، سعود شکیل 77 گیندوں پر 56 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے چار چوکے بھی لگائے۔اس سے قبل بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع کیا گیا اور 560 کے بجائے 47 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان کپتان نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو پہلے

بیٹنگ کی دعوت دی تو پچھلے میچ کے ہیرو ڈیوڈ ملان اور زیک کرالے کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔فل سالٹ اور جیمز ونس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، سالٹ 60 اور ونز 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بین اسٹوکس اپنا 100واں میچ یادگار نہ بناسکے اور 22 رنز ککے مہمان

ثابت ہوئے۔ جان سمسن 17 اور لیوس گریگوری 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بریڈن کرس 31 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی 5، حارث رؤف 2، شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…