حکومت سندھ کا احسن اقدام، کینسر میں مبتلاء اولمپین نوید عالم کے علاج معالجہ کے اخراجات اْٹھا لئے

9  جولائی  2021

اسلام آبا د(این این آئی)حکومت سندھ کا احسن اقدام، کینسر میں مبتلاء اولمپین نوید عالم کے علاج معالجہ کے اخراجات اْٹھا لئے، حکومت سندھ کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو خط لکھ دیا گیا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف ناجوہ کی جانب سے وزیر اعلی سندھ

سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر کینسر کے مرض میں مبتلاء سابق اولمپین نوید عالم کے علاج معالجہ کے تمام تر اخراجات حکومت سندھ نے اْٹھا لئے،1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ کھلاڑی اولمپین نوید عالم کے علاج کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال لاہور کو تحریری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری شدہ لیٹر کے مطابق اولمپین نوید عالم کے علاج معالجہ کے تمام تر اخراجات حکومت سندھ کے ذمہ ہونگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کیصدر بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اولمپین محمد آصف باجوہ نے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاکہ حکومت سندھ نے ہمیشہ قومی کھیل کی فلاح و بہبود کے لء عملی اقدامات اْٹھائے ہیں۔ قومی کھیل کے انفراسٹرکچر کی تعمیر ہو یا کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود ، حکومت سندھ نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی تمام ہاکی فیملی کی جانب سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت ، سیکرٹری صحت حکومت سندھ کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…