انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

9  جولائی  2021

کارڈف (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کارڈف میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

جس پر مہمان ٹیم 35.2 اوورز میں 141 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 142 رنز کا ہدف با آسانی 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز ہی اچھا نہ رہا، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق میچ کی پہلی ہی گیند پر ثاقب محمود کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔اس موقع پر فخر زمان نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔دیگر بلے بازوں میں شاداب خان 30، محمد رضوان 13، سعود شکیل 5 اور صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن علی 6، سعود شکیل اور فہیم اشرف 5،5 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔142 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فل سالٹ تھے نہیں شاہین آفریدی نے 22 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا۔اس کے بعد ڈیوڈ میلان نے 68 رنز اور زک کراؤلی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلوادی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…