اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے ہرادیا ۔ابوظہبی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ 177 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی. ملتان

سلطانز کے رائیلی روسو کو 24 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا. بابر اعظم کی جانب سے ناقابل شکست 85 رنز کی بھرپور مزاحمت بھی کراچی کنگز کو میچ میں فتح نہ دلاسکی. 63 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے. کراچی کنگز کے بلے بازوں نے مجموعی طور پر سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے 23 رنز درکار تھے مگر وہ صرف 10 رنز ہی بناسکے.چیڈوک والٹن نے 35 اور قاسم اکرم نے 10 رنز بنائے. نجیب اللہ زاردان 11 رنز بنا کر آٹ ہوئے. ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر عمران خان نے 28 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں. عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں. اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ رائیلی روسو 24 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔صہیب مقصود نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کراچی کنگز کے تھیسا راپریرا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ وقاص مقصود اور کپتان عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…