بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننے کا ٹارگٹ ہے ، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ اب پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننے کا ٹارگٹ ہے۔ ایک انٹرویو میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ پی ایس ایل جہاں چھوڑی وہیں سے شروع کروں گا ،

ملتان سلطانز کے لیے مزید اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کی وکٹوں کے مطابق بولنگ کروں گا، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہا ہوں، گرمی بہت زیادہ ہے لیکن ہم پروفیشنل ایتھلیٹ ہیں ، موسم خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو ہم نے کھیلنا ہے ، یہ مشکل کام نہیں ہے۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا نام ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے آیا ہے بہت خوش ہوں، زمبابوے میں بھی ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا، ابھی مجھے اپنے کیرئیر میں ملتان سلطانز اور قومی ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھنا ہے۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ فاسٹ بولنگ میں مقابلہ ہے لیکن ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز9جون سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 25 جون کو مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…