پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ہر جگہ اور بڑے میچز میں پرفارمنس دی ہے، بابر اعظم کی تعریفیں

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ہر جگہ اور بڑے میچز میں پرفارمنس دی ہے۔ویرات کوہلی سے اپنا موازنہ کیے جانے پر پاکستانی

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، انھوں نے ہر جگہ اور بڑے میچز میں پرفارمنس دی ہے۔انہوںنے کہاکہ جب لوگ ہمارا موازنہ کرتے ہیں تو اس پر میں دباؤ محسوس نہیں کرتا، بلکہ مجھے فخر ہوتا ہے کہ وہ لوگ میرا موازنہ اتنے بڑے کھلاڑی کے ساتھ کر رہے ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ ذاتی طور پر کہوں تو ہمارا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ہے، لیکن لوگ یہ موازنہ کرتے ہیں اور مجھے خوشی ہوتی ہے۔پاکستانی کپتان نے کہاکہ میرا مقصد ہے کہ میں اسی طرح اپنی کارکردگی دکھاؤں جس طرح ویرات دکھاتے ہیں، اور پاکستان کو میچز جتواؤں تاکہ پاکستان فخر کرے۔نوجوان سپر اسٹار نے کہا کہ دیکھیے، ہم دونوں علیحدہ علیحدہ کھلاڑی ہیں۔ میرا اپنا کھیلنے کا انداز ہے اور ویرات کا اپنا کھیلنے کا انداز ہے، لہٰذا میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…