جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

میں آپ کو ہر گیند پر موٹر سائیکل دوں گا، زلفی بخاری کے چیلنج قبول کرتے ہی راولپنڈی ایکسپریس نے بڑی شرط رکھ دی

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری اور سابق کرکٹر شعیب اختر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل شعیب اختر نے اداکار و میزبان فہد مصطفی کو ٹوئٹر پر چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ شعیب کی 6 گیندیں کھیل لیں گے تو انعام میں اْنہیں موٹرسائیکل دی جائیگی۔فہد

کو دیا گیا یہ چیلنج ذلفی بخاری نے قبول کرلیا اور اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آپ کا چیلنج قبول کروں گا۔ذلفی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ یہ دیکھیں، یہاں ایک اور چیلنجر آگئے، خیریت ہے؟شعیب کی اس ٹوئٹ پر ذلفی بخاری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ جی ہاں، یہاں سب خیریت ہے دوست، میں سنجیدہ ہوں، میں آپ کی ہر گیند کو مس کردوں گا اور پھر انعام میں ملنے والی موٹرسائیکل عطیہ کردوں گا۔شعیب اختر نے اس کا جواب دیا اور کہا کہ یہ معاملہ سنجیدگی کی جانب بڑھ رہا ہے، اگر ایسی بات ہے تو میں آپ کو ہر گیند پر موٹرسائیکل دوں گا، شرط یہ ہے کہ اپ کو ہر گیند اپنے بلے سے چھونی ہوگی۔سابق بولر نے لکھا کہ پھر کیا کہتے ہیں؟ یہ چیلنج کب کرنا ہے؟ ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں موجود پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کا حصہ بننے والے کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر کڑی نظر رکھنے کیلئے ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال کیا جائیگا، ٹریکنگ ڈیوائس ابوظہبی بھجوادی گئی ہے۔لاہور اور کراچی سے خصوصی پروازوں پر جانے والے کھلاڑیوں اور دوسرے تمام متعلقہ افراد کا 7 روزہ قرنطینہ پریڈ مکمل ہوگیا جس کے بعد اگلے مرحلے میں ہوٹل سے باہر جانے والوں کے لیے یہ ٹریکنگ ڈیوائس ساتھ رکھنا لازمی ہوگی۔ٹریکر کے ذریعے ابوظہبی وزارت صحت اور دوسرے متعلقہ حکام

ان تمام افراد ر نظر رکھ سکیں گے جو اس لیگ کی وجہ سے ابوظہبی میں مقیم ہیں، کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائیگا تو ایک بیپ کے ذریعے پتہ چل سکے گا کہ اس کی موومنٹ کیا رہی، خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئر مین عارف

علی خان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوبارہ کرانے پر ایک غلطی نہیں ،غلطیوں کے پل باندھ دیئے گئے ہیں۔پی سی بی کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی نے پی ایس ایل سے متعلق کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی ایئرپورٹ جاتے ہیں واپس آجاتے ہیں ٹیمیں جاتے جاتے رک جاتی

ہیں یہ کونسا طریقہ کار ہے ؟۔عارف عباسی نے بار بار غلطیاں کرنے پرپی سی بی کے موجودہ سربراہ احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کو گھر چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ہدف بنایا گیا ہے، اگر پی سی بی افسران میں تھوڑی شرم باقی ہے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔عارف عباسی نے کہا کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام دیگر اسٹاف کو قصور وار نہ ٹہرائیں،بورڈ کے پاس بہت اسٹاف ہے پھر بھی ایک ایونٹ آرگنائز نہیں کر پا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…