لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کوبھجوا دیا ہے جو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگومیں راشد لطیف نے دعوی کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے چند روز قبل ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا ہے،
اورمیری یہ اطلاع بالکل درست ہے۔احسان مانی کے عہدے کی مدت رواں سال چارستمبر کو پوری ہورہی ہے، تاہم پی سی بی نے اپنے سربراہ کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پرفی الحال چپ سادھ رکھی ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ دوجون سے 6جون تک لارڈز لندن میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 سے 6 جون تک تاریخی گراؤنڈ لارڈز، لندن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 جون تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک روز باؤل سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔