بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

خاتون کوہ پیما نے کم ترین وقت میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ (این این آئی)ہانگ کانگ کی خاتون کوہ پیما سانگ ین-ہنگ نے صرف 26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے کم ترین وقت میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایورسٹ بیس کیمپ کے سرکاری افسر گیانیندر شریستھا نے بتایا کہ 44 سالہ سانگ ین-ہنگ نے 25 گھنٹے

اور 50 منٹ میں 8848.86 میٹر بلند میٹر پہاڑ کو سر کیا۔گیانیندر شریستھا نے بتایا کہ خاتون کوہ پیما ہفتے کی دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر بیس کیمپ سے روانہ ہوئیں اور اگلے دن دوپہر کو 3 بج کر 10 منٹ پر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کوہ پیما سانگ ین-ہنگ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز سے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اپنے دعوے کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ نیپالی حکومت دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی تصدیق تو کرتی ہے لیکن ریکارڈز بنانے پر سرٹیفکیٹس جاری نہیں کرتی تاہم سانگ ین-ہنگ اور ان کی مہم کے منتظمین، جو اب کھٹمنڈو کی جانب رواں دواں ہیں، نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔ان سے قبل نیپال کی فنجو جھانگ مو لامہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی تیز ترین خاتون تھیں، انہوں نے 39 گھنٹے اور 6 منٹ میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی تھی۔2017 میں سانگ ین-ہنگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ہانگ کانگ کی پہلی خاتون بنی تھیں اور یہ ان کی ہمالیائی چوٹی کو سر کرنے کی تیسری کوشش تھی۔واضح رہے کہ نیپال نے عالمی وبا کی وجہ سے گزشتہ برس کے سیزن کی منسوخی کے بعد رواں سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے ریکارڈ 408 پرمٹ جاری کیے ہیں۔نیپال کے محکمہ سیاحت کے

مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باوجود اس موسم بہار میں اب تک 350 سے زائد افراد ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں تاہم 2 مہم جو ٹیموں کے مطابق ایورسٹ بیس کیمپ میں کچھ ساتھیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے اپنی مہم کا ارادہ منسوخ کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…