بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ھیں اور اپنی قوم سے معافی مانگتے ہیں، وہ پرامید ھیں کہ قوم انہیں معاف کردے گی۔نجی ٹی وی دنیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ ز کو

آج بھی مس کرتے ھیں اور نئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل سابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ یہ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کو سینیٹر فیصل چنتے ہیں۔ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ لوڈ ڈلاجارہا ہے۔ ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے ہیں اور فاسٹ باؤلرز ناپختہ ہیں۔ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں محمد آصف کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے دیتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ آزادانہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ ہمارے مشوروں پر تو کبھی انہوں نے عمل ہی نہیں کیا۔ ٹی 20 فارمیٹ کی تبدیلی اور سلیکشن میں ہم نے مشورے دیے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…