جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

ویرات کوہلی بھی نصرت فتح علی خان کے ”فین” نکلے

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(یواین پی)شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کو ویسے تو پوری دنیا میں ہی پہچانا جاتا ہے اور پسند بھی کیا جاتا ہے لیکن اس خطے میں ان کی وفات کو طویل مدت گزر جانے کے بعد بھی ان کے کلام اور گیتوں نے شائقین موسیقی کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بھی ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں وہ نصرت فتح علی خان کا کلام سُن رہے ہیں۔ویڈیو میں کوہلی ہاتھ میں اپنی کافی کا کپ تھامے کہتے ہیں کہ میرے دن کا آغاز میری کافی، کچھ بہترین میوزک کے ساتھ ہوتا ہے۔ویڈیو میں وہ اپنے اسپیکرز کو بھی دکھاتے ہیں جس میں نصرت فتح علی خان کا کلام ‘اوتھے عملاں دے ہونے نے نبیڑے’ لگا ہوا ہے۔ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے لیکن شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نصرت فتح علی خان سے یہ لگاؤ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…