ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

باکسر عامر خان نے کینسر کی شکار اپنی والدہ کیلئے دْعاؤں کی اپیل کردی

datetime 23  مئی‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لبلبے کے کیسنر کی شکار اپنی والدہ کیلئے دْعاؤں کی اپیل کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر خان نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں ہی بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔عامر خان نے تصویر کے کیپشن میں

مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! میری والدہ فلک خان کے لیے خصوصی دعا کریں۔اْنہوں نے کہا کہ لبلبے کے کیسنر کی شکار میری والدہ ایک بہت بڑا آپریشن ہے۔باکسر عامر خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ میری دْعا ہے کہ میری والدہ بہت جلد کینسر کو شکست دے دیں گی۔عامر خان نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں خْدا میری والدہ کو طاقت دے۔اْن کی اس پوسٹ پر اْن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اْن کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دْعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اْن کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اْنہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اْن کی والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔اْنہوں نے اپنے مداحوں سے دْعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دْعاؤں میں یاد رکھیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…