ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف کومحنت کا پھل مل گیا

12  مئی‬‮  2021

لاہور (این این آئی)حکومت پنجاب نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہِ پیما کو خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے شہروز کاشف کو اس عالمی اعزاز

پر مبارکباد دی۔ رائے تیمور بھٹی نے کہاکہ شاباش شہروز کاشف! دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ اس کم عمری میں یہ کارنامہ سرانجام دینا ہمت، جوش اور ولولے کی عملی مثال ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے آپ کو نوجوانوں کے لیے خیرسگالی سفیر مقرر کیا جائے گا۔دوسری جانب زمبابوے کیخلاف سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم ہرارے سے وطن واپس پہنچ گئی ۔لاہور سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ٹیم کے لیے بجھوایا گیا۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے، دونوں ہرارے سے جنوبی افریقا جاکر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پائی۔ٹیم ترجمان کے مطابق تمام کھلاڑی بائیوببل کاحصہ رہے اور ہر چار دن بعد ان کے کووڈ ٹیسٹ ہوتے رہے،تمام ارکان گھر پر ہی چند روز کا قرنطینہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…