ڈیرن سیمی نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی

12  مئی‬‮  2021

اسلام آباد ٗغزہ(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھا دی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے فلسطین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں یا پھر اس سے بھی بہتر ہے ایک دوسرے کے ساتھ بطور انسان برتاؤ کریں۔پشاور زلمی کے کوچ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں PrayForPalestine کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔دوسری جانب صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی بمباری میں دس بچوں سمیت 30سے زائد افراد شہید ہوگئے۔ غزہ میں شہید افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے تدفین میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی گزشتہ روز ہونے والی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کی حکمراں جماعت ‘حماس’ کے سینیئر رہ نما محمد عبداللہ فیاض شہید ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…