عامر اور وہاب کو ٹیم میں واپس لایا جائے،مطالبہ کر دیا گیا

11  مئی‬‮  2021

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو

تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم گزرتے وقت کے ساتھ کپتانی میں بہتر ہوتے جا رہے ہیں تاہم انہیں ٹیم سلیکشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سلیکشن کے معاملے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تھے، اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ڈومسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں۔کامران اکمل نے کہا کہ محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے ، وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈومسٹک میں کارکردگی دکھا کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں فرق واضح ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…