جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

تابش خان نے ڈیبیو کے ساتھ ہی منفرد ریکارڈز بنا دیے

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر تابش خان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا ہے اور ایک بھی گیند کرائے بغیر چند نئے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔تابش خان نے ڈیبیو سے قبل 598 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کی ہیں اور یہ ڈیبیو سے قبل کسی بھی ایشیائی کھلاڑی کی جانب سے حاصل کی گئی

سب سے زیادہ وکٹیں ہیں، اس سے قبل 2017 میں سری لنکا کے ملندا پشپا کمارا نے 558 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ڈیبیو سے قبل سب سے زیادہ فرسٹ کلاس وکٹیں لینے کا اعزاز آئرلینڈ کے ٹم مرطاغ کے پاس ہے جنہوں نے 2018 میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قبل 712 وکٹیں حاصل کیں۔تابش خان نے 36 سال 146 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تیسرے زائد العمر کھلاڑی ہیں، 1955 میں میران بخش نے 47 سال 284 دن کی عمر میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا جبکہ 1952 میں عامر الہٰی نے 44 سال 45 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔تابش خان پہلے کھلاڑی ہیں جس نے قائد اعظم ٹرافی میں 500 سے زائد وکٹیں لینے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے 115 میچوں میں قائد اعظم ٹرافی میں 515 وکٹیں لیں۔تابش نے ڈیبیو سے قبل 137 میچ کھیلے ہیں، ان سے قبل صرف خالد عباداللہ نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قبل اس سے زیادہ میچ کھیلے، خالد نے 1964 میں پہلا میچ کھیلنے سے قبل 218 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…