جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

عابد علی نے زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیسٹمن عابد علی نے زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی۔اوپنر عابد علی نے 28 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔نعمان علی نے اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنالی۔پہلی اننگز میں پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 439 رنز بنالیے۔دوسرے ٹیسٹ میں

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اپنی پہلی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کردی ، دوسرے دن کے اختتام پر زمبابوے نے 52 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں۔ ہرارے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 268 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو عابد علی سنچری بنا کر ناقابل شکست تھے جبکہ ساجد خان ان کا ساتھ نبھا رہے تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹرپل سنچری مکمل کرائی جس کے بعد ساجد خان کی 20 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔محمد رضوان کمزور حریف کے خلاف ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 21 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ حسن علی کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع نہ ملا۔341 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد عابد کا ساتھ دینے نعمان علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔عابد علی نے نعمان کی مدد سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی اور آٹھویں وکٹ کے لیے 169 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی۔نعمان علی صرف تین رنز کی کمی سے کیریئر کی پہلی سنچری نہ بنا سکے اور چائے کے وقفے کے فوراً بعد 97 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے، ان کی 104 گیندوں پر محیط اس اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔پاکستان

نے نعمان کے آؤٹ ہوتے ہی پہلی اننگز 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، عابد نے 29 چوکوں کی مدد سے 215 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ ٹنڈائی چسورو ے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زمبابوے نے اننگز کا

آغاز کیا تو پہلا میچ کھیلنے والے تابش خان نے اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل اوور میں وکٹ حاصل کر کے تریسائی مساکانڈا کو چلتا کردیا۔اسکور 23 تک پہنچا ہی تھا کہ حسن علی نے کیون کسوزا کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ریگس چکابوا اور کپتان برینڈن ٹیلر نے اسکور کو 40 تک پہنچایا ہی تھا کہ ٹیلر کی

9 رنز کی اننگز شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔دن کے اختتام سے کچھ اوورز قبل ساجد خان نے ملٹن شمبا کو بھی چلتا کردیا اور جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے اور انہیں فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 258 رنز درکار ہیں۔پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…