بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وسیم اکرم کا برطانوی ہائی کمشنر کا اسلام آباد کی گلیوں سے ہر ہفتے کچرا اْٹھانے پر شکریہ، شرمندگی کا اظہار بھی کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا اسلام آباد کی گلیوں سے ہر ہفتے کچرا اْٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ سب دیکھ کر بیحد شرمندہ ہوئے ہیں۔وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ہائی کمشنر کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب یہ ہمارے لیے بہت زیادہ شرمندگی کی بات ہے، ہم کہاں جا رہے ہیں؟سابق کپتان نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’تقریباََ ہر ہفتے ایسا کرنے کے لیے مسٹر ٹرنر کا شکریہ۔واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے صبح چہل قدمی کرتے ہوئے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اپنی چند تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی تصویروں کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور جمعہ کی صبح کی سیر اور کچرے سے بھرے ہوئے بیگز۔کرسچن ٹرنرنے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور کلین گرین پاکستان ادارے کو مخاطب کرکے یاد دلایا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…