بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل معطلی پر بھارتیوں کو ٹرول کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹائون (این این آئی)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کی معطلی پر ٹرول کرنے والے بھارتی صارف کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے معطل ہونے پر ماضی یاد دلا دیا۔پی ایس ایل کے معطل ہونے پر بھارتی صارف نے ڈیل اسٹین کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے ماحول میں کم از کم گزشتہ

آئی پی ایل اختتام پذیر ہوا تھا جبکہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے۔ڈیل اسٹین نے صارف کو جواب دیتے ہوئے انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا اور بس اتنا کہا کہ آپ واقعی مزاحیہ ہیں،اب آئی پی ایل کی معطلی پر وہ بھارتی صارف کو ماضی یاد دلانا نہ بھولے۔ڈیل اسٹین نے 4 مارچ کو کیے گئے بھارتی صارف آشیش کے ٹوئٹ پر دو مہینے کا وقت گزرجانے کے بعد دوبارہ جواب دیتے ہوئے ‘ہائے’ کہا اور ٹرول کردیا۔آشیش کیلئے ایک اور ٹوئٹ میں ڈیل اسٹین نے لکھا کہ اگرچہ آشیش نے اس موقع پر اپنے آپ کو بیوقوف بنایا ہے تاہم جب لوگوں کی صحت پر بات آجائے تو کسی کا مذاق کسی طور مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آشیش کو یہاں سبق سیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیل اسٹین نے ویب شو پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ آئی پی ایل میں بڑے نام شامل ہوتے ہیں اور پیسے کی بات زیادہ ہوتی ہے جس سے کرکٹ نظر انداز ہوتی ہے اس لیے وہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل پر ترجیح دیتے ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے رواں برس آئی پی ایل سے راہیں جدا کر لی تھیں۔ڈیل اسٹین 2008 سے آئی پی ایل کا حصہ تھے اور گزشتہ سیزن میں ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…