آئی پی ایل ملتوی ہونے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کتنا نقصان ہو گا ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

5  مئی‬‮  2021

نئی دہلی (آن لائن) کورونا کیسز کی وجہ سے منسوخ ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو 2500 کروڑ بھارتی روپے تک نقصان کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط

پر بتایا کہ آئی پی ایل کی منسوخی کے باعث بی سی سی آئی کو براڈ کاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں 2000 سے 2500 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو گا۔بی سی سی آئی اہلکار کے مطابق اتنا بھاری نقصان اٹھانے کی صورت میں کرکٹ بورڈ آئی پی ایل فرنچائز کی رقم بھی کم کر دیگا تاہم متعلقہ اہلکار نے یہ نہیں بتایا کہ بی سی آئی کی جانب سے فرنچائز کی رقم کتنی کم کی جائے گی۔خیال رہے کہ متعدد بھارتی کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث بی سی سی آئی نے گزشتہ روز آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دی تھی۔52 روز اور 60 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل 30 مئی کو کھیلا جانا تھا تاہم بائیور سکیور ببل کے باوجود کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث لیگ کے صرف 29 میچز ہی ممکن ہو سکے۔گزشتہ برس بھی آئی پی ایل کے میچز کورونا وائرس کے باعث بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیے گئے تھے جس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…