اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت نے بھی آئی پی ایل کو ملتوی کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عملے کے ارکان میں کورونا کی تشخیص کے بعد لیگ کے 2021 سیزن کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق انڈین پریمیر لیگ کی گورننگ

کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہنگامی اجلاس میں فوری پر آئی پی ایل 2021 سیزن کو ملتوی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور آئی پی ایل کے انعقاد میں شامل دیگر افراد کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتاجبکہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔آئی پی ایل انتظامیہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ لیگ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بائیوسیکور ببل کے باوجود دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لیگ کے جاری رہنے پر سوالات کھڑے ہوگئے تھے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ورون چکراوَرتھی اور سندیپ واریئر کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور کا میچ آغاز سے چند گھنٹے قبل منسوخ کردیا گیا تھا۔بعد ازاں باؤلنگ کوچ ایل بالاجی سمیت چنئی سپر کنگز کے اسکواڈ کے تین اراکین کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد پوری ٹیم کو آئیسولیٹ کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…