جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بابر اعظم نے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(این این آئی)پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، بابراعظم نے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں، بابراعظم کی بطور کپتان ٹیسٹ میچز میں مسلسل تیسری کامیابی ہے، وہ بطور کپتان اپنے پہلے تین

ٹیسٹ میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ دوسری ہرارے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں 16 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔شاہین شاہ آفریدی نے یہ ریکارڈ ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز برابر کیا، زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ کے آغاز پر شاہین شاہ کو اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے محض دو وکٹیں درکار تھیں۔شاہین شاہ نے پہلی اننگز میں زمبابوے کے 4 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جہاں شاہین شاہ آفریدی اور وسیم اکرم نے 16 میچوں میں اپنی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں وہیں دونوں کی عمریں بھی ایک ہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور وسیم اکرم نے یہ اہم سنگِ میل محض 21 برس کی عمر میں عبور کیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں تیز رفتاری سے 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی باؤلرز میں یاسر شاہ پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 9 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا تھا جبکہ وقار یونس نے 12 ٹیسٹ میچز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی سنچری داغ کر 55

سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ فواد عالم 55 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔فواد عالم نے گزشتہ روز اپنی اننگز میں صرف یہی اعزاز اپنے نام نہیں کیا بلکہ وہ مسلسل چار سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔35 سالہ فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی، وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں

تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں مجموعی طور پر چار سنچریاں اسکور کی ہیں اور ہر نصف سنچری کو سنچری میں بدل کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔فواد عالم نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کی تھی، اس کے بعد انہیں ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا، 10 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیخلاف سنچری اسکور کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…