پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ، برطانوی کرکٹ ٹیم 16سال بعدپاکستان آرہی ہے ، وفاقی وزیر نے تاریخ کی تصدیق کر دی

datetime 30  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات بہت اچھی رہی ‘ یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم 16سال کے بعد رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے دروہ پر آرہی ہے ۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فوادحسین نے کہا کہ آئندہ سال کرکٹ ٹیسٹ سیریز سے بھرا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ہم نے بہت طویل سفر طے کیا ہے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کادورہ بھی کرے گا ۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے برطانوی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے ‘ شہریوں کو مزید ایک سپورٹس تفریح کا ماحول میسر آہے گا ۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاک برطانیہ مشترکہ پروڈکشن اور دستاویزی فلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔وفاقی وزیر نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے لئے حکومت کے اقدامات سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کی اعلی جامعات کی طرز پر میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کے لئے برطانوی مدد درکار ہے ۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لئے فلم کی تیاری اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ملاقات کے دوران برطانوی ماہرین کے ذریعہ پاکستانی سیٹ ڈیزائنرز اور صنعت کاروں کی تربیت کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر کی تجاویز پر ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ میں کووڈ۔ 19کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی ہائی کمشر کرسچن ٹرنر نے حکومت پاکستان کی کووڈ۔ 19سے بچائوکے لئے جاری ویکسی نیشن مہم کی تعریف کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…