اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا 34 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے ( آن لائن ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان وسیم اکرم کا 34 سالہ ریکارڈ برابر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ ا?فریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔ شاہین ا?فریدی نے 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی ہیں جبکہ وسیم اکرم نے بھی 1987ء میں 50 وکٹیں اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں حاصل کی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین نے وسیم اکرم جتنی عمر میں ہی 50 وکٹیں مکمل کی ہیں۔

دونوں بائولرز نے جب 50،50 وکٹیں مکمل کیں تو ان کی عمریں 21،21 برس تھیں۔ لیگ سپنر یاسر شاہ کے پاس تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولر ہونے کا اعزاز ہے، انہوں نے 9 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔کم ترین میچز میں 50 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلین بولر چارلس ٹرنر کے پاس ہے جس نے یہ ریکارڈ 1888ء میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…