منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)بابر اعظم کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 20لاکھ ہوگئی دْنیائے کرکٹ کے مقبول ترین بلے باز بابر اعظم کو اْن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹوئٹر فالوورز

میں اضافے کے بعد بابر اعظم بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اس سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی تھی۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔بابر اعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 56 اننگز میں تیز ترین دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں ان سے پہلے محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں 2ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…