جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ دیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے لیے مارٹن گپٹل، آندرے رسل، شعیب الحسن کو فرنچائزز کی ٹیموں نے منتخب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ فرنچائززنےیکم جون سے شروع ہونے والے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے اپنی ریپلیسمنٹ پک جمع کروادی ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں

پک ہونے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار آلراؤنڈر آندرے رسل(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل(کراچی کنگز) ، بنگلا دیش کے سٹار آلراؤنڈر شکیب الحسن(لاہور قلندرز) ، محمود اللہ ریاض(ملتان سلطانز) اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ(آسلام آباد یونائیٹڈ) کے علاوہ ڈائنمنڈ کٹیگری میں پک ہونے والے جنوبی افریقا کے جانِ من مالان(اسلام آباد یونائیٹڈ)، ویسٹ انڈیز کے فابین آلین (پشاور زلمی) اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا(کراچی کنگز) سمیت کرکٹ کی دنیا کی کئی نامور ستارے لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی متعلقہ فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یکم سے 20 جون تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کے چند کھلاڑیوں میں کووڈ 19 کیسز سامنے آنے پر لیگ کو 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔پی ایس ایل انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کی نمائندگان پر مشتمل منگل کو آن لائن کانفرنس کے دوران کُل 17 ریپلیسمنٹ پک لی گئیں۔ پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کٹیگری کے لیے اپنی پک نہیں لی، یہ تینوں فرنچائزز اس کٹیگری کے لیے اپنی پک کا استعمال ایونٹ سے قبل یا اس کے دوران کرسکتی ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…