جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لا ئن)  آل راؤنڈر محمد حفیظ 7000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے 22 ویں بلے باز بن گئے۔ حفیظ نے ہرارے میں دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو زمبابوے کے خلاف شرمناک شکست کے دوران ذاتی سنگ میل عبور کیا۔ حفیظ اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں ، ان کے علاوہ شعیب ملک 7000 سے زیادہ رنز بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں ،

شعیب ملک 389 اننگز میں 10488 رنز بنا چکے ہیں اور ٹی 20 تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔حفیظ پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان کے ٹی ٹونٹی ٹیم کا اہم حصہ ہیں ، انہوں نے 2020ء  میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 415 رنز بنائے جس میں 4 نصف سنچریاں شامل تھیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا بہترین سکور99 ناٹ آئوٹ بھی بنایا۔حفیظ ایک طویل عرصے سے قومی ٹیم میں شامل ہیں ، انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے لئے اپنا 100 واں ٹی ٹونٹی کھیلا۔ وہ 2005ء�  میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والی قومی ٹیم میں بھی شامل تھے جس میں انہوں نے 46 رنز بنائے اور پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹونٹی 5 وکٹوں سے جیتا۔40 سالہ حفیظ 2021ء  میں خراب فارم کا شکار ہیں اور 6 اننگز میں 13.00 کی اوسط سے صرف 65 رنز بناسکے ہیں۔ وہ اتوار کو کھیلے جانے والے زمبابوے کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں دوبارہ فارم بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ حفیظ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ان کا ہدف اکتوبر سے نومبر میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے اور انہیں اس کے لیے جلد از جلد فارم میں واپس آنے کی ضرورت ہوگی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…