بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد رضوان کی روزے کی حالت میں ایک اور شاندار اننگز‎

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی وکٹ کیپر محمد رضوان کی دھواں دھار بیٹنگ ، 60گیندوں پر 91رنز بنا لیے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی وکٹ کیپر محمد رضوان نے آخر ی ٹی ٹوئنٹی میچ روزے کی حالت میں کھیلا ، پاکستان نے زمبابوے سے 2-1سے سیریز جیت لی ہے ۔قومی وکٹ کیپر محمد رضوان نےروزہ رکھ کرشاندار اننگز کھیلی ، انہوں نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 60گیندوں پر

91رنز بنا ئے ۔ قبل ازیںآخری اوورز میں قومی بالرز نے ساری گیم الٹ کر رکھ دی ، پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا،سیریزبھی پاکستان کے نام ، تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 165رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے12اوورز تک پراعتماد بیٹنگ کی، زمبابوے نے 12اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 92رنز سکور کر لئے تھے لیکن اس کے بعد زمبابوے بلے باز ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور زمبابوے مقررہ اوورز میں 7وکٹ پر 141رنز بنا سکا، زمبابوے کو آخری 6گیندوں پر 31رنز کی ضرورت تھی لیکن ناتجربہ کاری آڑے آگئی ،حسن علی نے میچ میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے ، انہوں نے 4قیمتی وکٹیں حاصل کیں ۔ جیت پر پاکستانی سکواڈ نے جشن منایا ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے روزے کی حالت میں میچ کھیلاتھا۔ نامور ماہر شماریات مظہر ارشد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس راز سے پردہ اٹھایا۔ انھوں نے لکھا کہ محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ وہ روزے سے تھے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کپتان بابر اعظم کے ساتھ 197 رنز کی پارٹنر شپ میں محمد رضوان نے 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…