جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا نقشہ ہی بدل گیا آخری اوور ز میں کمال کی کرکٹ، فاتح ٹیم کا جشن

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آخری اوورز میں بائولر ز کی نپی تلی بائولنگ ، پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا،سیریزبھی  پاکستان کے نام ، تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 165رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے12اوورز

تک پراعتماد بیٹنگ کی، زمبابوے نے 12اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 92رنز سکور کر لئے تھے لیکن اس کے بعد زمبابوے بلے باز ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور زمبابوے مقررہ اوورز میں 7وکٹ پر 141رنز بنا سکا، زمبابوے کو آخری 6گیندوں پر 31رنز کی ضرورت تھی لیکن ناتجربہ کاری آڑے آگئی ،حسن علی نے میچ میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے ، انہوں نے 4قیمتی وکٹیں حاصل کیں ۔ جیت پر پاکستانی سکواڈ نے جشن منایا، یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان فاتح رہا تھا لیکن دوسرے میچ میں اپ سیٹ ہوا اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا،بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے۔بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2000 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں۔بابر مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…