جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(این این آئی)جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیجورن فورٹن نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجورن فورٹن نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنا نام عماد رکھا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بیجورن فورٹن اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی گئی جسے بعد ازاں بیجورن اور ان کی اہلیہ مشکی ایسن نے بھی شیئر کیا۔26 سالہ کرکٹر بیجورن فورٹن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقا ٹیم کے لیے عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔خیال رہے کہ بیجون جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنھوں نے اسلام قبول کیا ہے، اس سے قبل میڈیم فاسٹ بولر پارنیل بھی 2011 میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…