بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زمبابوے سے شرمناک شکست، بابراعظم نے پچ کو ذمہ دار قرار دے دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے زمبابوے سے میچ ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اوپنر ز کے اچھا نہ کھیلنے کی وجہ سے مڈل آرڈر پر پریشر آیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وکٹ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح ہی کھیلا اس میں کوئی خامی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ قریب آتا جا رہا ہے، کوشش کریں گے،

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ کی طرح آج بھی پچ مختلف تھی یہ ڈبل پیسڈ پچ تھی گیند بھی بیٹھ کر بلے پر آرہی تھی لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں ہے ۔ اب جتنے بھی ٹوئنٹی میچز باقی رہ گئے ہیں ان میں ٹیم کا اچھا کمبینیشن بنا کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی مدد سے پاکستان کی پوری ٹیم کو صرف 99 رنز پر آؤٹ کرکے باآسانی 19 رنز سے شکست دے دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی، میزبان ٹیم مقرر ہ اوورز میں نو وکٹوں پر 118رنز بنا سکی،پاکستان ٹیم آخری اوور میں 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ 19 رنز سے ہار گئی۔ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔زمبابوے کو 19 کے مجموعی پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان برینڈن ٹیلر 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد تناشے کموہکاموے کا ساتھ دینے تدیوناشے مرومانی کریز پر آئے تاہم 13 رنز بنانے کے بعد ارشد اقبال نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث زمبابوے کی رنز بنانے کی اوسط زیادہ نہ ہو سکی ہے اور وہ مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا سکی۔تناشے کموہکاموے میزبان ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، ری جِس چاکبوا 18 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے 2، 2 فہیم اشرف، ارشد اقبال، حارث رؤف اور

عثمان قادر نے ایک، ایک حاصل کی۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ہدف کا تعاقب سست روی سے کیا اور 5 اوورز میں محض 21 رنز بنائے۔محمد رضوان 18 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، جس کے بعد فخر زمان 7 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے۔تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ سیریز میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 56 کے مجموعے پر صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

جس کے لیے انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کیا۔کپتان بابراعظم کی ہمت بھی 78 کے اسکور پر جواب دے گئی، وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے، انہوں نے 45 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔آصف علی کی ناکامیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا اور وہ ایک مرتبہ پھر ٹیم کے کام نہ آسکے اور اہم وقت پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے،

جس کے بعد فہیم اشرف بھی دباؤ برداشت نہیں کر پائے اور 19 ویں اوور میں 87 کے اسکور پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دانش عزیز کو بھی سیریز میں مسلسل موقع دیا گیا لیکن وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار نہیں کر پائے اور سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 22 رنز بنائے، جس میں صرف ایک چوکا شامل تھا۔نوجوان بلے باز ایک ایسے موقع پر ٹیم کے لیے

بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جب آخری اووورز میں برق رفتاری سے رنز بنانے تھے۔پاکستان کی ٹیم آخری اوور میں 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ 19 رنز سے ہار گئی۔واضح رہے کہ پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست دی تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…