بابر اعظم کے مخصوص شاٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

17  اپریل‬‮  2021

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ کرکٹ کی اصطلاح میں ’لیٹ گلینس‘ شاٹ کو بابر اعظم نے ایک یارکر گیند پر بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ کھیلا تھا جس پر انھیں چار رن بھی حاصل ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ ایک فاسٹ، فاسٹ میڈیم یا میڈیم فاسٹ بولر کی یارکر گیند پر اس طرح کی شاٹ کھیلنا واقعی مہارت کا کام ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں صارف نے بابراعظم کی یہ شاٹ

کھیلتے اور اس کی پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔ اس صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گیراج میں بچوں کے ساتھ بابر اعظم نے اس شاٹ کی پریکٹس کی اور پھر اس کا عملی مظاہرہ میدان میں کر ڈالا۔ خیال رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو اس کی ہی سرزمین پر ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دے دوچار کردیا۔ بابر اعظم ویسے ہی ایک بڑی تعداد کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، تاہم اب ان کے ناقدین بھی ان کے اس مخصوص شاٹ کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…