بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی قومی ٹیم کے نماز پڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 17  اپریل‬‮  2021 |

سینچورین(مانیٹرنگ ڈیسک ،یواین پی)جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی قومی ٹیم کے نماز پڑھنے کی تصویروائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیم منیجر منصور رانا،فاسٹ بائولر

شاہین شاہ آفریدی ،حارث رئوف، دانش عزیز، فخر زمان ، مساجر ملنگ علی اور حیدر علی سمیت سکواڈ کے دیگر ممبران مغرب کی نماز ادا کررہے ہیں، تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کے اس عمل کی بے انتہا تعریف کی ۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی کامیابی کے بعد پلیئر آف دی سیریز بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی نتائج میں جھلکتی ہے تاہم سامنے آنے والی خامیوں کو آرام سے بیٹھ کر دور کرنے کی کوشش ہوگی۔بابر اعظم نے سہولیات کی فراہمی پر جنوبی افریقی بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سمیت دیگر تمام مسائل کے باوجود انہوں نے آن اور آف دی فیلڈ دورے کا بھرپور لطف اٹھایا۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کی عدم موجودگی میں انہیں سوشل میڈیا پر بھرپور سپورٹ حاصل رہی تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ سیٹ بیٹسمینوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر پر جو دباؤ آیا اس پر لازمی کام کرنا ہوگا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے روانہ ہوتے وقت انہوں نے سوچا تھا کہ 110 فیصد کارکردگی کے ساتھ سیریز جیتنا ہے اور شکر ہے کہ اسے ممکن بنانے میں کامیابی ملی۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…