اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد آفریدی 16سال قبل کرکٹ میچ میں غلطی پر آج بھی افسردہ ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے 2005کے ایک ون ڈے میچ سے متعلق اپنی یاد پھر تازہ کیا جو کانپور میں بھارت کیخلاف کھیلا گیا تھا ۔ سابق کپتان نے 46 گیندوں پر 102 رنز بنا ئے اس میچ میں بھارتی بائولروں کی خوب پٹائی کی ۔ اس میچ کے بعد
شاہد خان آفریدی بہترین کھلاڑی بھی قرار دیے گئے تھے ۔ لالا نے اپنی ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں بھارتی سپنر ہربھجن کی گیند روکنے کی کوشش پر آئوٹ ہوا جس کا مجھے 16سال گزر جانے کے باوجود بھی نہایت افسوس ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی 44 برس کے ہوگئے ہیں اور ان کے جنم دن پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کرکٹرز کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں بوم بوم آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔ٹوئٹ میں آئی سی سی نے لکھا کہ شاہد آفریدی نے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی اور اب تک ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی بوم بوم آفریدی کو حاصل ہے۔ای ایس پی این کرک انفو نے لارڈز میں 2009 میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ میں ‘بوم بوم بھی لکھا۔