بابر اعظم نے ایک اننگز میں کئی ریکارڈز بنا ڈالے

15  اپریل‬‮  2021

جوہانسبرگ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جو پیار مجھے مداحوں اور خاص کر پاکستانیوں سے ملتا ہے اس کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا ہے۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کھیلے گئے شاٹس اور سنچری بنانے کے بعد کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے

ہوئے لکھا کہ  یہ سب آپ کے اعتماد اور بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔قومی ٹیم کے کپتان نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور دعا، حمایت جاری رکھنے کا بھی کہا۔واضح رہے کہ بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی باؤلرز کے چھکے چھڑا دئیے، بابر اعظم کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جبکہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ بابراعظم کی یہ اننگز بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، اس سے قبل یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا انہوں نے بنگلہ دیش 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، اس میچ میں بابر اعظم کے حصے میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی آیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…