انقرہ(آن لائن) ترکی میں فٹبال میچ کے دوران ترک ٹیم نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں افطار کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترک فٹبال ٹیم نے روزے کی حالت میں میچ کھیلا اور میچ کے دوران جیسے یہ مغرب کی اذانیں ہوئیں کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ کر لیا اور میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔سوشل پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی اواز سْن کر کھجور
کھائی اور پھر پانی پی کر کیلے سمیت کچھ پھل بھی کھائے۔ روزہ کھولنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔کھلاڑیوں نے میچ کے دوسرے ہاف کے گیارہویں منٹ پر افطار کا وقفہ کیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کھلاڑیوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور روزہ رکھ کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے اقدام کو شاندار انداز سے سراہا۔روزہ کھلنے کے دوران کمنٹیٹر نے بھی بتایا کہ کھلاڑی سارا دن بھوکے پیاسے یعنی روزے سے تھے اور انہوں شرعی تعلیمات کے مطابق مغرب کی اذان سْن کر روزہ کھولا۔