شعیب اختر پاکستان کی جیت کی خوشی میں بڑی غلطی کرگئے

15  اپریل‬‮  2021

جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کو سیریز جتوادی۔شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ایک اور سیریز جیت گیا۔

شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ نہیں کی تاہم نشاندہی ہونے پر انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے ایک اور پیغام لکھا کہ غلطی بھی بندے سے ہی ہوتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی کار کر دگی کی تعریف کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم نے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم نے زبردست سنچری بنائی اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز میں دو-ایک سے برتری حاصل کرلی ہے۔میچ میں 204 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے 122 اور محمد رضوان نے 73 رنز بنائے تھے۔علاوہ ازیں پاکستان ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے بابر اعظم کی کار کر دگی

کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے میدان میں بابر اعظم کی نہایت اعلی اننگز دیکھی۔محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے میدان میں بابر اعظم کی نہایت اعلی اننگز دیکھی۔بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

کپتان نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، کریز پر ان کا مکمل اختیار نظر آیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ قومی ٹیم کی جانب سے 204 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنا بھی خاص تھا۔ انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی اچھا کھیلا۔واضح رہے کہ پاکستان

نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 204 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔بابر اعظم نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…