اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کیساتھ قومی ٹیم کے کپتان اور بابر اعظم نے بھی عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا ۔ سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ پاکستان کے خلاف یہ دوسری مرتبہ 200 رنز کا اسکور تھا۔ شاہینوں کے سامنے جنوبی افریقی کنڈیشنز میں 200 رنز کا ہندسہ تھا لیکن
بابر اعظم اور محمد رضوان نے جم کر مقابلہ کیا اور یہ ٹوٹل عبور کرلیا۔ واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 204 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر ہنستے کھیلتے ہوئے عبور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا۔ دنیا نیوز کے مطابق دونوں نے آغاز سے ہی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس طرح وہ پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کی طرف سے اوپنر احمد شہزاد، محمد رضوان ٹی ٹونٹی میں سنچریاں بنا چکے ہیں۔دوسری طرف بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اوپننگ پارٹنر شپ بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 197 رنز کی پارٹنر شپ بنی، بابر اعظم 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ولیم نے وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 204 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر ہنستے کھیلتے ہوئے عبور کر لیا۔ محمد رضوان نے 73 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ولیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔