پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بابراعظم نے جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ ہمارابرا دن گزر گیا ہے ، ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہمارا دن اچھا نہیں تھا، جلد گرنے والی وکٹوں نے بھی کافی نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے ہم مومینٹم کھو بیٹھے، مڈل آرڈر میں میری اور حفیظ کی شراکت بھی لمبی نہیں چلی،یہ بات درست ہے کہ مڈل آرڈر جدوجہد کر رہی ہے تاہم ابھی ہمیں یہاں اور زمبابوے میں بھی ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں، اس دوران مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش جاری رہے گی تاکہ بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ تک موزوں کمبی نیشن تشکیل دے سکیں۔جنوبی افریقہ سے اگلے میچ کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا برا دن گزرچکا، ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ایک بار پھر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی پوری کوشش ہوگی، مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ اگلے میچ میں ہم اچھا پرفارم کریں گے۔ قومی کپتان نے مزید کہاکہ دوسرے میچ میں فتح کا کریڈٹ جنوبی افریقہ کو بھی دینا چاہیے، مختلف پچ پر انھوں نے بہت اچھی بولنگ کی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…