جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو با آسانی زیر کر لیا

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی،پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے آسانی سے 14 اوور میں پورا کرلیا،کلاسن نے 36 اور لنڈے نے 20

رنز بنائے،بہترین باؤلنگ کے بعد جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز تو میچ کی پہلی ہی گیند پر گزشتہ میچ کے مرد میدان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔شرجیل خان نے چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم 12 گیندوں پر 8 رنز بنانے کے بعد وہ بھی جیارج لنڈے کو وکٹ دے بیٹھے۔10 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم کا ساتھ دینے تجربہ کار محمد حفیظ آئے اور دونوں نے 58 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی۔قومی ٹیم کو تیز رفتاری سے رنز بنانے میں مشکلات پیش آتی رہیں اور جارحانہ کھیل کی کوشش میں حفیظ 6 چوکوں سے مزین 32 رنز بنا کر چلتے بنے۔نوجوان حیدر علی کی اننگز 12 رنز پر محیط تھی جبکہ فہیم اشرف بھی صرف 5 ہی رنز بنا سکے۔بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی لیکن پوری اننگز کے دوران وہ جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر 50 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔حسن علی

نے لگاتار دو چھکے لگائے تاہم دوبارہ اسی کوشش میں تیزی گیند پر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لیزاد ولیمز اور لنڈے نے تین، تین جبکہ تبریز شمسی اور سیسانڈا مگالا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی اوپنرز نے

جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی ٹیم کو 44 رنز کا شاندار آغاز فراہم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان جینمن ملان کی شکل میں اٹھانا پڑا جو 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو دوسری وکت کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور ویہان لوبے 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔ایڈن مرکرم نے لگاتار دوسرے میچ

میں نصف سنچری اسکور کی اور کپتان ہنری کلاسن کے ساتھ مل کر اسکور کو 88 تک پہنچا دیا۔ابھی میزبان ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ پیٹ وین بلجون بھی صرف دو رنز بنا کر عثمان قادر کی دوسری وکٹ بن گئے۔اس موقع پر قومی ٹیم کی میچ میں واپسی کی موہوم سی امید پیدا ہوئی تھی تاہم کلاسن اور جیارج لنڈے نے اپنی

ٹیم کو باآسانی ہدف تک رسائی دلا دی۔دونوں کھلاڑیوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے جنوبی افریقہ کو 6 اوورز قبل ہی چھ وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرا کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔کلاسن نے 36 اور لنڈے نے 20 رنز بنائے اور انہیں بہترین باؤلنگ کے بعد جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…