اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دکان پر کام کیا، کھیتی باڑی کی، منڈی میں کام کیا، امرود کے باغ میں بھی کام کیا لیکن کرکٹ کھیلنا نہیں چھوڑی، شاہنواز دھانی کی کامیابی کی حیران کن داستان

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ کرکٹ سے پہلے کھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ بڑی مشکل سے کھیل کی طرف آیا، دکان پر کام کیا کھیتی باڑی بھی کی۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ پہلے شین بونڈ فیورٹ تھے لیکن وہ ریٹائر ہو گئے اب جوفرا آرچر رول ماڈل ہیں انہیں کاپی کرتا ہوں۔شاہنواز دھانی نے کہاکہ یہاں تک کا سفر آسان نہیں تھا، والد کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے وہ چاہتے تھے

پڑھائی پر توجہ دوں، گاؤں کی منڈی میں کام کیا کھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔فاسٹ بولر کے مطابق کوچز کی مدد سے سوئنگ پر کام کر رہا ہوں، تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔دھانی کے مطابق زمبابوے کے خلاف موقع ملا تو ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دوں گا، میرا خواب یہی تھا کہ جلد از جلد پاکستان کی جانب سے کھیلوں۔شاہنواز دھانی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائی تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے اور پھر پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ان کی شناخت بن گیا، شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…