اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنچورین(این این آئی)کپتان بابر اعظم کی سنچری اور امام الحق کی ففٹی کی بدولت پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی، جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 273رنز

بنائے، پاکستانی ٹیم نے ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر پورا کرلیا،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 103،امام الحق 70، محمد رضوان 40اور شاداب خان 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنوبی افریقا کی جانب سے انرچ نورجی نے 4، پھلکوایو نے 2 اور ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بابر اعظم کو شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ جمعہ کو کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلرز نے شان دار کاردگری دکھاتے ہوئے محض 55 رنز پر میزبان ٹیم کے 4 بلے بازوں کو پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا تاہم ڈیوسن نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور معقول ہدف ترتیب دیدیا۔کپتان کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن میکرم نے 34 رنز کی اوپننگ شراکت کی تھی جس کو شاہین شاہ آفریدی نے توڑ دیا۔شاہین شاہ آفریدی نے کوئنٹن ڈی کوک کو بابراعظم کے ہاتھوں کیچ کروایا انہوں نے 20 رنز بنائے تھے، جس کے بعد 19 رنز بنانے والے میکرم کو 41 کے مجموعے پر فہیم اشرف کا کیچ بنا دیا۔جنوبی افریقہ کو تیسرا نقصان محمد حسنین نے 43 کے اسکور پر پہنچایا جب

کپتان ٹیمبا باووما صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف نے ہینرک کلاسان کو ایک رن سے آگے بڑھنے نہیں دیا اور 55 کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ریسی وینڈر ڈوسن اور ڈیوڈ ملر نے چوتھی وکٹ میں سنچری شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو بحرانی کیفیت سے نکال لیا اور 116 رنز کی شراکت کے دوران ملر نے نصف سنچری مکمل کی۔

حارث رؤف نے نصف سنچری بنا کر خطرناک عزائم دکھانے والے جارح مزاج بلیباز کو وکٹ کیپر محمد رضوان کا کیچ بنا دیا، اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 171 رنز تھا۔ڈیوڈ ملر کے بعد اینڈیلے فیلکوایو نے 235 کے اسکور تک ڈوسن کا ساتھ دیا اور47 ویں اوور میں 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈوسن نے اور کگیسو رابارا نے ساتویں وکٹ

میں اسکور کو مزید آگے بڑھایا اور ٹیم کی اننگز مزید کسی نقصان کے مکمل کی اور اس طرح جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 273 رنز بنا لیے۔ڈوسن نے آؤٹ ہوئے بغیر 134 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے، رابادا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی

اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بعد ازاں پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو تجربہ کار اوپنر فخرزمان 8 رنز بنا کر تیسرے اوور میں 9 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان بابراعظم نے کریز سنبھال لی اور امام الحق کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں اسکور

آگے بڑھایا۔دونوں بلے بازوں نے شان دار شراکت کے دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 104 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔بابراعظم کی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے اور 103 رنز بنا کر نارٹجے کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس وقت پاکستان کا اسکور 32ویں اوور میں 186 رنز تھا۔

امام الحق اور محمد رضوان کے درمیان شراکت بھی طول نہیں پکڑ سکی اور 193 پر امام الحق 70 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔کپتان بابراعظم اور امام الحق نے ٹیم کو ایک پوزیشن پر پہنچایا تھا لیکن اپنا پہلا میچ کھیلنے والے دانش عزیز 3 اور آصف علی دو رنز بنانے کے بعد جلد ہی آؤٹ ہوگئے، جس کے نتیجے میں ٹیم ایک مرتبہ

پھر دباؤ میں آگئی۔محمد رضوان اور شاداب خان نے اچھی شراکت کی اور اسکور 256 رنز تک پہنچایا تاہم محمد رضوان ایک اہم موقع پر 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لایا لیکن آخری اوور کی پہلی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوئے جب جیت کیلئے صرف 3 رنز درکار

تھے۔فہیم اشرف نے 3 رنز بنانے کے لیے 5 گیندوں کا انتظار کروایا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر ایک رن بنا کر ٹیم کو 3 وکٹوں سے فتح دلائی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرچ نورجی نے 4، پھلکوایو نے 2 اور ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…