جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

میرے ماضی سے متعلق گندے الفاظ ، عامر خان  اہلیہ فریال کےماضی میں منفی پیغامات اور نفرت کے اظہار پر آبدیدہ ہو گئے

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم ماضی میں لوگوں کی جانب سے کئے گئے منفی پیغامات اور نفرت کے اظہار پر آبدیدہ ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک گفتگو کے دوران 29سالہ ماڈل فریال مخدوم نے کہا کہ ایک شخص کی

جانب سے میرے ماضی سے متعلق گندے الفاظ پوسٹ کئے گئے۔فریال مخدوم نے کہا کہ ماضی میں جب میرے شوہر کے دھوکا دینے کی خبریں چل رہی تھیں، اس دوران میرے لئے سخت الفاظ پوسٹ کئے گئے۔ماضی سے متعلق بتاتے ہوئے فریال مخدوم رونے لگیں، اور کہا کہ مجھ پر آن لائن بہت تنقید کی گئی اور سخت جملے استعمال کئے گئے ،جو میں نے برداشت کئے تاہم میرے شوہر،بچوں اور اہلخانہ کے لئے جو باتیں کی گئیں اس سے میرا دل دکھا اور مجھے تکلیف ہوئی۔واضح رہے کہ 8سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے باکسر عامر خان اور فریال مخدوم انگلینڈ کے شہر بولٹن میں رہائش پذیر ہیں۔ سال2017میں عامر خان کے خواتین کے ساتھ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد دونوں کے درمیان چھ ماہ کے لئے علیحدگی اور تعلقات خراب ہوئے تھے جس کے بعد ان دونوں میں دوبارہ صلح اور معاملات حل ہوگئے تھے۔‎



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…