جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کی اپنی کرکٹ ٹیم بنانے کی تیاریاں‎

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس بات کا انکشاف خلیج کے ممتاز انگریزی اخبار نے کیا ۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشال السعود نے واضح طور پر کہا کہ

سعودی عرب نے نیشنل کرکٹ ٹیم بنانے پرنظریں مرکوز کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وژن 2030 کے تحت کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا جس کے تحت مسابقتی قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔شہزادہ سعود بن مشال السعود نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا کہ سعودی عرب میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 لاکھ سے زائد شہری موجود ہیں اور یہ زیادہ تر ان ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کرکٹ نہایت مقبول کھیل ہے۔اخبار کے مطابق شہزادہ سعود بن مشال السعود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور کالجوں میں کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرائیں گے جس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ، ایشیا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی مواقع دئیے جائیں گے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…